Qڈنمارک میںتوہین قرآن عالمی دہشت گردی ہے

ذ*توہین قرآن ناقابل برداشت ہے :لیاقت بلوچ،علامہ ممتازاعوان،شعیب الرحمن ش* گستاخ شیطانی عمل تہذیبوںمیںتصادم کرانے کی سازش ہے :تحفظ ختم نبوت الائنس

منگل 28 مارچ 2023 18:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2023ء) 13 دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس میںشامل جماعتوں جے یوآئی ،جے یوپی ،جماعت اسلامی ،ورلڈپاسبان ختم نبوت ،مسلم لیگ (علمائومشائخ)،متحدہ علماء کونسل ،مجلس احراراسلام ،جمعیت اہلحدیث ،جمعیت اہلسنت ،تحریک ملت جعفریہ ،خاکسارتحریک،چاروںمسالک علماء کونسل ،تحریک آزدی کشمیرکے راہنماسرپرست الائنس لیاقت بلوچ کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان چیف آرگنائزرحافظ شعیب الرحمن قاسمی اورمیاںمحمداویس ،مفتی غلام حسین نعیمی ،حافظ حسین احمد ،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ سلفی،علامہ عاشق حسین رضوی،حافظ کاظم رضانقوی،مولانامحمداسلم ندیم،مولانامحمدحنیف حقانی ،ڈاکٹرماجدخاکسار،مفتی محمداسعدنیاز،قاری خالد محمود،مولانامحمدمنسوب رحیمی،حافظ محمدیعقوب شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںڈنمارک میںترک سفارتخانے کے سامنے توہین قرآن کے شیطانی عمل پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اسے عالمی دہشتگردی قراردیاہے اورکہاہے کہ توہین قرآن دنیابھرکے غیورمسلمانوںکیلئے انتہائی ناقابل برداشت ہے کیونکہ توہین قرآن کایہ دل سوز واقعہ نہ صرف دنیاکی ایک چوتھائی قوم دوارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ ہے بلکہ دنیاکی مختلف تہذیبوںمیںتصادم کرانیکی بھی گہری سازش ہے ان رہنمائوںنے یو،این،اوسلامتی کونسل ودیگرعالمی اداروںسے توہین قرآن واقعہ کیخلاف فوری نوٹس لینے اورذمہ داروںکیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کامطالبہ کیاہے اورمزیدکہاکہ اگرایسے ناپاک دل خراش واقعات کاتدارک نہ کیاگیاتودنیاکاامن محض ایک خواب بن کررہ جائے گا۔