پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر30 اپریل ضمنی انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست پرسماعت

بدھ 29 مارچ 2023 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2023ء) پشاورہائی کورٹ میں پی ٹی آئی ممبران کی جانب سے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر30 اپریل ضمنی انتخابات روکنے کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نے الیکشن کمیشن کونوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پشاورہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر 30 اپریل ضمنی انتخابات روکنے کے لئے دائردرخواست پر سماعت ہوئی ،بیرسٹرگوہر نے عدالت کو بتایاکہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں پر30 اپریل کوضمنی انتخابات کاشیڈول جاری کیاہے، الیکشن کمیشن نے این ای22 مردان،این اے 24 چارسدہ اوراین اے 31 پشاورمیں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیاہے،جنرل الیکشن سے 120 دن پہلے ضمنی انتخابات نہیں ہوسکتے،عدالت نے کہا کہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہیں، سماعت 4 اپریل تک ملتوی کردی۔