پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان فرسٹ منسٹر منتخب

Zia Syed ضیا سید بدھ 29 مارچ 2023 23:52

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان فرسٹ منسٹر منتخب
گلاسگو (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2023ء) اسکارٹ لینڈ میں نئی تاریخ رقم، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان فرسٹ منسٹر منتخب ہو گئے ہیں، جس سے برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم ہوگئی اور پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کے نئے سربراہ بھی منتخب ہوگئے ہیں،37 سالہ حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے اور وہ کسی برطانوی سیاسی جماعت کے پہلے مسلمان اورپاکستانی نژاد لیڈر ہوں گے۔

(جاری ہے)

حمزہ یوسف کوایس ایم پی لیڈر شپ انتخابات کے دوسرے راؤنڈ میں 52.1 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کے مدمقابل کیٹ فوربز 47.9 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں۔ حمزہ یوسف اسکاٹش پارلیمنٹ سے آج اعتماد ۔کا ووٹ لیں گے اور وہ فرسٹ منسٹر (اسکاٹش حکومت کے سربراہ) ہوں گے۔حمزہ یوسف کا اعتماد کا ووٹ لینا رسمی کارروائی ہے، اس سے قبل وہ اسکاٹ لینڈ کے وزیرصحت کےطورپرخدمات انجام دے رہے تھے، انہیں اسکاٹش پارلیمنٹ کا کم عمرترین رکن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ حمزہ یوسف پہلی بار2011 میں 26 سال کی عمرمیں اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن بنے، وہ اسکاٹش کابینہ میں وزیرٹرانسپورٹ، وزیرانصاف بھی رہ چکے ہیں۔حمزہ یوسف کے والد مظفر یوسف کا تعلق پاکستان کے قصبے میاں چنوں سے ہیں۔