شاہین آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ

شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 مارچ 2023 15:20

شاہین آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مارچ 2023ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ناٹنگھم شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی نمائندگی کریں گے۔
شاہین آفریدی کے نام 47 انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کیپس ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ اپنے ملک کے لیے 25 ٹیسٹ اور 32 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی 58 ٹی ٹونٹی وکٹیں 22.37 کی اوسط سے آئی ہیں جب کہ لاہور قلندرز کے لیے ان کی 94 وکٹیں 20.75 کے اوسط سے آئی ہیں۔ بائیں بازو کے کھلاڑی نے لاہور قلندرز کو حال ہی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائنٹل بھی جتوایا ہے۔ اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو بھی اسی کرکٹ کلب کے لیے کھیلیں گے۔