پاک فضائیہ میں بھرتیاں ، 2 اپریل آخری تاریخ ہے

جمعرات 30 مارچ 2023 18:00

پاک فضائیہ میں بھرتیاں ، 2 اپریل آخری تاریخ ہے
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) پاک فضائیہ میں مختلف اسامیوں پر بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ، آخری تاریخ 2 اپریل مقرر ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایئر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سینٹر، سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس میں 125 کمبیٹ سپورٹ کورس کے ذریعے ایئر مین، ایجوکیشن انسٹرکٹرز اور لیکچررز کی مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں 27 مارچ سے وصول کی جا رہی ہیں جس کی آخری تاریخ 2 اپریل 2023 ہے۔

اس سلسلے میں معیار اور قواعد پر پورا اترنے والے خواہشمند امیدوار پاکستان ایئر فورس کی ویب سائٹ www.joinpaf.gov.pk پر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ 2 اپریل 2023 تک پاکستان ائیر فورس انفارمیشن اینڈ سلیکشن سنٹر سکھر میں صبح 8 بجے سے 3 بجے تک اصل دستاویزات کے ساتھ روبرو رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :