ظل شاہ کیس میں حسان نیازی ،راجہ شکیل زمان و دیگر کی ضمانتیں منظور

جمعرات 30 مارچ 2023 18:03

ظل شاہ کیس میں حسان نیازی ،راجہ شکیل زمان و دیگر کی ضمانتیں منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2023ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ظل شاہ کیس میں حسان نیازی اور راجہ شکیل زمان سمیت دیگر کی ایک ، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کر لیں ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد نے مقدمہ میں ملوث ملزم حسان نیازی ، راجہ شکیل ، محسن شاہ ،اشتیاق احمد ،جہانزیب اور عمیر فرید کی بعد از گرفتاری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا یا ۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔دوران سماعت ظل شاہ کی لاش سروسز ہسپتال پہنچانے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک راجہ شکیل کے وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ ظل شاہ کی لاش کو سڑک سے اٹھایا ، کوئی جرم نہیں کیا ۔ حسان نیازی کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ جس کیس میں شامل کیا جارہا ہے اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :