ملک میں اگرایمان داری سے زکوۃ ادا کی جائے اورحق داروں تک پہنچ جائے تو غربت کا خاتمہ ممکن ہے ، محمد الیاس عطار قادری

جمعرات 30 مارچ 2023 19:42

ملک میں اگرایمان داری سے زکوۃ ادا کی جائے اورحق داروں تک پہنچ جائے تو ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2023ء) امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں اگر ایمان داری سے زکوۃ ادا کی جائے اور زکوۃ حق داروں تک پہنچ جائے تو ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے ،مگر ہمارے ہاں زکوۃ کم ادا کی جاتی ہے اور لینے والوں میں بھی ایک تعداد وہ ہوتی ہے جو زکوۃ لینے کی حقدار نہیں ہوتی ،یوں غریب اور سفید پوش افرادانتظار کرتے رہ جاتے ہیں ، سب سے افضل یہ ہے کہ زکوۃ اپنے مستحق رشتہ داروں کو دی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدنی مذاکر ے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ آج سڑکوں پر ایسے لوگ نظر آتے ہیں جو مستحق نہیں ہوتے ،ایسے لوگ باتیں اس طرح کررہے ہوتے ہیں،ان میں لوگ ہاتھ پاؤں موڑ لیتے ہیں ،مرہم کی طرح کی کوئی چیز ہاتھ وغیرہ پر لگا لیتے ہیں ،امیر اہل سنت نے کہا کہ اگر انتظامیہ دیانتدار ی سے کام لے تو بہت سے لوگوں کی جانیں بچ سکتی ہیں ،بہت سے لوگ معذور ہونے سے بچ جائیں ۔

متعلقہ عنوان :