عازمین کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں 510 برقی سیڑھیاں اور 40 لفٹس

مسجد حرام کے اندر 510 ایسکلیٹرز اور 40 لفٹیں ہیں جو عازمین کی پوری طرح سے خدمت کر رہی ہیں،انتظامیہ

ہفتہ 1 اپریل 2023 15:19

عازمین کی خدمت کے لیے مسجد حرام میں 510 برقی سیڑھیاں اور 40 لفٹس
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2023ء)مسجد حرام کے مکینیکل انجینیر ریان بدر نے کہا ہے کہ حرم مکی میں مشرق وسطی کا سب سے بڑا کولنگ سسٹم ہے جس میں ایک لاکھ 21 ہزار ٹن ریفریجریشن کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ریان بدر نے مزید کہا کہ مسجد حرام میں زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت کے لیے 510 ایسکلیٹر اور چالیس لفٹیں تیار کی گئی ہیں۔ 65 ایسکلیٹرز شاہ فہد توسیع کے اندر ہیں۔ اس کے علاوہ 221 ایسکلیٹرز مسعی کے اندر ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مسجد حرام کے اندر 510 ایسکلیٹرز اور 40 لفٹیں ہیں جو عازمین کی پوری طرح سے خدمت کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سیڑھیوں اور لفٹوں کی باقاعدگی کے ساتھ دیکھ بھال کی جاتی ہے۔