انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا

پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر انتہاپسندوکرم کی جان کے دشمن بن گئے

پیر 12 مئی 2025 14:07

انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دیدیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کے بعد وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکائونٹ بھی لاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں، غیرملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری سے اظہار یکجہتی کیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول سرونٹس پر بلا جواز ذاتی حملے قابلِ افسوس قرار دیے۔