ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ

شوہر سے علیحدگی حاصل کرنے والی امریکی خاتون کو 10 کروڑ درہم ملیں گے

muhammad ali محمد علی پیر 12 مئی 2025 21:48

ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ
ابوظہبی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) ابوظہبی کی عدالت کی تاریخ کے سب سے بڑے "طلاق کیس" کا فیصلہ ، خاتون کو کروڑں درہم ملیں گے۔ خلیجی خبر رساں ادارے دی نیشنل نیوز کی خبر کے مطابق ابوظہبی کی سول فیملی عدالت کی جانب سے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے علیحدگی کیس کا غیر معمولی فیصلہ سنایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق برطانیہ میں شادی کرنے والا جوڑا جو اب ابوظہبی میں رہائش پذیر ہے، جوڑے کی جانب سے مارچ 2025 میں علیحدگی کیلئے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شوہر کا تعلق برطانیہ جبکہ خاتون کا تعلق امریکا سے ہے، تاہم ابوظہبی میں رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے دونوں نے ابوظہبی کی سول فیملی عدالت سے رجوع کیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو علیحدگی حاصل کرنے کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے کے تحت خاتون کو 10 کروڑ درہم کی رقم ملے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ابوظہبی میں کسی بھی غیر ملکی خاتون کو علیحدگی کے نتیجے میں ملنے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ جبکہ علیحدگی کے سمجھوتے کے تحت خاتون کے شوہر کو بھی بڑی رقم ملے گی، تاہم رقم کی تفصیلات معلوم نہ ہو سکیں۔