Live Updates

جنگی سازوسامان کا اتنا اچھا استعمال شاید چینی خود نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا ، سابق بھارتی جنرل

پیر 12 مئی 2025 21:25

جنگی سازوسامان کا اتنا اچھا استعمال شاید چینی خود نہ کرتے جتنا پاک ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) سابق بھارتی جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر جنگی سازوسامان کے استعما ل میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ ہو گئے ۔ بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔سابق بھارتی جنرل لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا ہے کہ پاک فوج چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال سے کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے جتنا پاک فوج نے کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی سازوسامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔ میں پاکستان کی اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا ۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیاب معرکہ مرصوص کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات