Live Updates

سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، ششی تھرور

میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے،گفتگو

پیر 12 مئی 2025 14:27

سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں، ششی تھرور
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ششی تھرور نے بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات