بنجمن نیتن یاہو ملک کی قیادت کے اہل نہیں رہے ، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

پیر 10 اپریل 2023 09:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2023ء) اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے کہاکہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو ملک کی قیادت کرنے کے اہل نہیں رہے ۔ سعودی خبررساں ا دارے کے مطابق ان کا یہ بیان بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملاقات کے بعد اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ میں نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کرنے کے بعد مزید پریشان ہوگیا ہوں ۔ انہوں نےمزید کہاکہ انہوں نے نے نیتن یاہو سے کہا کہ اسرائیل کی ریاست کو سلامتی کے کل وقتی وزیر کی ضرورت ہے۔ وہ یہ اعلان بھی کریں وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو ہمیشہ کے لیے برطرف کر دیا جائے گا ۔ وہ ایک ایسی حکومت بنائیں جو صورت حال سے نمٹنے کے لیے موثر سکیورٹی فورم قائم کر ے۔