شرمیلا فاروقی بھی ڈرامہ تیرے بن کے بخار میں مبتلا

وہاج علی اور یمنی زیدی کا یہ ڈرامہ ان دنوں بہت مقبول ہورہا ہے

ہفتہ 15 اپریل 2023 19:48

شرمیلا فاروقی بھی ڈرامہ تیرے بن کے بخار میں مبتلا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بھی وہاج علی اور یمنی زیدی کے ڈرامہ تیرے بن کے سحر میں مبتلا ہوگئیں۔شرمیلا فاروقی نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کی حالیہ قسط سے ایک سین انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنی زیدی کی اداکاری کی تعریف کی اور ان کی مداح ہونے کا اعتراف کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے بن کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنی زیدی کو ٹیگ کیا اور لکھا کہ جب کمبل والا سین آپ کو 10 ملین ویوز دلا دے۔ڈرامہ سیریل تیرے بن کے مرکزی کردار مرتسم کی دھوم نا صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی مچی ہوئی ہے۔ایک بھارتی یوٹیوبر شبی سنگھ نے اپنی ویڈیو میں ڈرامہ کے کردار مرتسم کی دل کھول کر تعریفیں کی ہیں ۔