وہاج علی اور حریم فاروق کے ڈرامہ 22 قدم کا ٹریلرریلیز

بدھ 19 اپریل 2023 21:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2023ء) 22قدم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں وہاج علی اور حریم فاروق مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جو پہلی بارسلوراسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔آنے والی اس سیریز کے ہدایتکار انجم شہزاد اور کہانی کار ذیشان الیاس ہیں جو اپنی غیر معمولی کہانیوں کی بناء پر پہچانے جاتے ہیں۔ ڈرامہ کی کاسٹ میں ندا ممتاز، شاہ نواز زیدی نمایاں کرداروں میں شامل ہیں۔

22 قدم ایک ڈرامہ سے کہیں بڑھ کر ایسا شو ہے جو خواتین کو بااختیار ہونے کا بھرپور پیغام دیتا ہے کہ وہ زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنے کے خواب دیکھیں چاہے وہ کھیل کی دنیا ہو یا سائنس کے افق۔ یہ ایک ایسی لڑکی کی پراثر کہانی ہے جو سماجی پابندیوںسے آزاد ہوکر اعتماد اور عزم کے ساتھ اپنے ہدف کوپانے کیلئے کوشش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

گرین انٹرٹینمنٹ کے COO عمران رضا نے کہا،"ٹی وی کیلئے انقلابی اور قابل یقین مواد کے ذریعے معاشرے میں اصلاح کا سبب ہو اور یہ اسی نوعیت کا پروجیکٹ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ناظرین اسے ضرور پسند کریں گے۔

مجھے یقین ہے کہ ہر خاتون میںاپنے خوابوں کے حصول کی کوشش کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ آئیے اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں اور تبدیلی کے لئے 22قدم کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں ۔"IRK فلمز کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی نے کہا،" 22قدم محض ایک ڈرامہ نہیں، یہ ایک تحریک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کچھ ایسا تخلیق کریں جو خواتین کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دے اور ان کو دکھائے کہ وہ سب حاصل کرنے کی قوت رکھتی ہیںجس کیلئے ان کا ذہن آمادہ ہو "

متعلقہ عنوان :