طالبان حکومت پورے خطے کیلئے امن کی کرن بن چکی ہے ،سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی

منگل 25 اپریل 2023 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2023ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے منزکی بالاوڑی پشین کے دورے کی دوران مختلف پروگرامات میں کہا کہ امریکہ کے خفیہ رپورٹوں میں امارت اسلامی افغانستان پردہشت گردی کے قیام پرمبنی الزامات دراصل امریکہ امارت کے اسلامی حکومت کے قیام سے تاریخی امن کے قیام افغان عوام کے خوشحالی افغان عوام کے امارت پرمکمل اعتماداچھانہیں لگ رہا ہے بلکہ امریکہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر طالبان حکومت کو تسلیم‘ آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے آج افغانستان کی سرزمین پر امن کی فضا قائم ہوئی امریکہ واسلام دشمن قوتیں الزامات اور بے بنیاد پروپیگنڈوں سے سورج کو دو انگلیوں سے نہیں چھپا سکتے ہیں طالبان حکومت بیس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ افغانستان کو استعمار اور سامراج سے نجات دلا کر مکمل آزادی سے ہمکنار کیا اور اپنے قربانیوں سے افغان ملت کی خطہ، دینی غیرت و تشخص کا تحفظ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو قوم اپنے خون سے آزادی کی تحریک کو سینچ رہی ہو اور اپنی آزادی کے لیے قربانیاں اور شہادتیں دے رہی ہو وہ قوم آزادی کی نعمت سے محروم نہیں رہ سکتی انہوں نے کہا کہ قوم امریکہ اپنے شکست اور طالبان کی فتوحات مکمل امن کے بحالی بدامنی کے عملاخاتمہ پر ماتم اور رونا ضرور کریں لیکن بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈوں کو چھوڑ دے اب امریکہ اس بے بنیادالزامات سے امریکہ امارت اسلامی افغانستان سے مزید بدظن کرانیکی امیدیں نہ رکھے اور نہ اب افغان قوم امریکہ پر بھروسہ کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کرزئی اور اشرف غنی نے امریکہ کی پشت پناہی سے بیس سال افغان حکومت کیا اس وقت نہ امن تھانہ امریکہ کو افغان رائے کا خیال کیوں نہ تھا جب امریکہ نے ایک اسلامی حکومت کو گرا کر کرزئی کو مسلط کیا گیا افغان ملت پر سیاست کاجنازہ نکل چکا نہ کسی افغانی کاعزت نہ مال دولت محفوظ تھااب امریکہ افغانستان مین مکمل امن کے قیام عوام کیامارت پراعتماد سے مسلسل بوکھلاہٹ کے شکار ہے دوسروں کی اشاروں پر ناچنے والے ذلت ورسوائی کا سامنا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آج طالبان حکومت پوری خطہ کے لیے امن کی کرن بن چکی ہے ۔