جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔6منشیات فروش ملزمان سمیت 8قمار بازگرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 28 اپریل 2023 14:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر،منگلا اور پنڈادانخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے6منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جبکہ  قبضہ سے 3 کلو 20 گرام چرس اور 220 گرام ہیروئن اور04 بوتل شراب،05 لیٹر شراب، برآمدجبکہ  تھانہ صدر پولیس کی دوسری کاروائی میں تاش پر جواء کھیلنے والے 08 قمار باز ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 7620 روپے، 05 موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد جبکہ تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کر کے دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے رائفل 223 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے،غیر قانونی رہائش پذیر 02 ملزمان سمیت پتنگ فروش/ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر لے قبضہ سے60 پتنگیں معہ 08 ڈوریں اور پسٹل 9ایم ایم معہ راونڈز برآمد جبکہ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کرلیے گئے۔