ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا بلال ٹاون کا دورہ، بارش کے بعد سڑک کے ایک حصہ کے خراب ہونے اور گرین بیلٹ کو نقصان پہنچنے پر اظہار برہمی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 28 اپریل 2023 14:31

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2023ء) ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا بلال ٹاون کا دورہ، بارش کے بعد سڑک کے ایک حصہ کے خراب ہونے اور گرین بیلٹ کو نقصان پہنچنے پر اظہار برہمی، تفصیلات کے مطابق ڈنگی پلی تا بلال ٹاون زیر تعمیر سڑک کے تعمیراتی کام اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے دورہ کیا جہاں سڑک کے کام کے دوران تعمیراتی میٹریل گرین بیلٹ میں پھینکے جانے کی وجہ سے کئی پودوں کو نقصان پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کا سخت اظہار برہمی۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار میں کسی قسم کی کمی، یا ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹ میں لگے تمام پودوں کی حفاظت کام کرنے والے ٹھکیدار اور متعلقہ محکمہ کی ذمہ داری ہے، گرین بیلٹ اور سڑک کے دونوں طرف تعمیراتی سامان اور کچرے کو فوری طور پر ہٹا کر صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی سی جہلمنیگند م خریداری کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسان طارق، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کی شرکت۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گندم کی خریداری کا ہدف مکمل کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق مقررہ مدت میں تمام پراسس مکمل کریں تمام اسسٹنٹ کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں بار دانہ کی بروقت فراہمی اور گندم خریداری کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے دن رات کام کریں اور اس سلسلہ میں مقررہ وقت سے پہلے متعلقہ کسانوں، زمینداروں اور دیگر افراد سے رابطے میں رہیں۔

اس کے علاوہ جہلم کے شہریوں کے لیے ڈی سی جہلم نے خوشی کی نوید سنائی ہے کہ 4ماہ سے رکے ترقیاتی فنڈز جاری ہوگئے ہیں۔، شہریوں کی تمام مشکلات کو دور کریں گے  جہلم شہر میں متعدد ترقیاتی سکیمیں جنوری 2023میں تکمیل کے عین قریب آ کر فنڈز کی بندش کی وجہ سے روک دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا لیکن حکومت کی جانب سے گزشتہ روز فنڈز بحال ہونے پر ان ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرکے شہریوں کی مشکلات کودور کریں گے

متعلقہ عنوان :