بھائی کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکتے دیکھنا چاہتی ہوں ‘ شبنم مجید

عدالتوں پر مکمل یقین ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے گا ‘ گلوکارہ کی گفتگو

اتوار 30 اپریل 2023 11:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2023ء) نامور گلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ جب تک اپنے بھائی وحید مجید کے قاتلوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکتے نہیں دیکھ لیتی میری زندگی میں سکون نہیں آئے گا ، میرے بے گناہ بھائی کو جس بے دردی سے قتل کیا گیا اس کی وجہ سے سارا خاندان شدید کرب میں مبتلا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شبنم مجید نے کہا کہ میرا بھائی میرا باپ اور میری ماں بھی تھی ،مجھے عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے گا ۔کیس کا ٹرائل جاری ہے اور مجھے یقین ہے کہ میرے بھائی کے قاتل پھانسی کے پھندے تک پہنچیں گے ۔

متعلقہ عنوان :