جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔زیادتی کرنے والے 3ملزمان سمیت۔2ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور 03 منشیات فروش ملزمان گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 مئی 2023 12:52

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔زیادتی کرنے والے ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2023ء) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے19سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا درخواست دہندہ نے کہا کہ ملزم نے مجھے فون کر کے باہر بھلایا اور کھیتوں میں لے جا کر زبردستی ذیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے13 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا سفاک اور درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیادرخواست دہندہ والد نے بتایا کہ ملزم نے میری بیٹی کو اغواء کر کے اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 18سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

خواست دہندہ چچا نے بتایا کہ ملزم نے میری بتھیجی کے ساتھ گھر میں گھس کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا،جبکہ تھانہ چوٹالہ و کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔قبضہ سے رائفل 8ایم ایم، رائفل 12 بور ڈبل بیرل معہ راونڈز اوررائفل کلاشنکوف نما معہ راونڈز برآمدجبکہ تھانہ چوٹالہ،دینہ اور سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

قبضہ سے 1080گرام چرس اور 10 لیٹر شراب برآمدجبکہ تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔قبضہ سے موٹر سائیکلز و سامان،یو پی ایس بیٹری اور نقد رقم 10000 روپے برآمد جبکہ تھانہ للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا  درخواست دہندہ نے بتایا کہ ملزم نے فون پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور مجھے پریشان و گالم گلوچ کیاجبکہ تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیااقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا،واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیاجبکہ تھانہ منگلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔

قبضہ سے 80 پتنگیں معہ ڈور برآمد جبکہ تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :