تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ میں فائرنگ کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کرائم سین اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان کا دورہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 4 مئی 2023 12:59

تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ میں فائرنگ کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2023ء) تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ میں فائرنگ کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کرائم سین اور ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادنخان کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پنڈ دادنخان نے ڈی پی او جہلم کو وقوعہ کے متعلق بریفننگ دی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو گروپوں کے مابین معمولی تلخ کلامی اور نوک جھونک پر فائرنگ سے سعد نامی شہری جانبحق جبکہ سفیان اور لیاقت زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا گیا،موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی پنڈ دادنخان اور ڈی ایس پی آرگنائزڈکرائم کی سربراہی میں الگ الگ ٹیمیں تشکیل دیے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر انچارج تحفظ مرکز جہلم محمد بلال اے ایس آئی کی دارلامان سنٹر جہلم میں میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں معاشرے کے محروم طبقات اور لاوارث خواتین کی دارلامان حوالگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی حفاظت اور خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔