آج کل کے بولرز رننگ نہیں کرتے جسکی وجہ سے انجری کا شکار ہوتے ہیں ‘ وسیم اکرم

جتنی لمبی بولنگ کریں گے اتنی انجری کے چانسز کم ہو جائیں گے، رننگ سب سے اہم چیز ہے

پیر 8 مئی 2023 16:20

آج کل کے بولرز رننگ نہیں کرتے جسکی وجہ سے انجری کا شکار ہوتے ہیں ‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھارتی فاسٹ بولرز کے اتنا زیادہ انجری کا شکار ہونے کی وجہ بتا دی۔ایک یوٹیوب اسپورٹس چینل پر بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آج کل کے بولرز رننگ نہیں کرتے۔جتنی لمبی بولنگ کریں گے اتنی انجری کے چانسز کم ہو جائیں گے، رننگ سب سے اہم چیز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہاں پر آپ کسی کو دو فرسٹ کلاس میچز کھلا دو تو ان سے 6دن اٹھا نہیں جاتا، کیوں کہ ان کا جسم اس چیز کا عادی نہیں ہوتا ہے۔پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے بھارتی فاسٹ بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انجری کو کم کرنا ہے تو آپ لوگوں کو بولنگ لمبی کرنی پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹ پر میچ سے دو دن پہلے کم سے کم ایک گھنٹہ بولنگ کرنی چاہیے پھر میچ سے ایک دن قبل چاہے بولنگ نہ کریں یا ایک دو اوورز کر لیں۔