نیشنل سیونگز ملتان ریجن کے زیر اہتمام RS(100)مالیت سٹوڈنٹ ویلفیئر انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی تقریب

پیر 15 مئی 2023 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2023ء) نیشنل سیونگز ملتان ریجن کے زیر اہتمام RS(100)مالیت سٹوڈنٹ ویلفیئر انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بنک ملتان میں منعقد ہو ئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عطاالحق نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو قرعہ اندازی کی تقریب میں شرکت کرنی چاہے تاکہ انعامی بانڈز خریدکرانعامات سے مستفید ہو سکیں۔

تقریب میں چیف منیجر سٹیٹ بنک ملتان جاوید اقبال مارتھ نے خطاب کے دوران قرعہ اندازی میں ہونے والے 100روپے والے سٹوڈنٹ ویلفیئر انعامی بانڈکی انعامات کی تفصیل بتائی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مشتاق احمدخان جعفرڈائریکٹرآف سوشل سکیورٹی ملتان تھے۔ریجنل ڈائریکٹر مقبول حسین قمر نے خطاب میں قومی بچت کی سکیموں کے بارے میں مکمل تعارف کروایا اور کہا کہ قومی بچت کی ہر سکیم منافع بخش ہے اورعوام الناس حکومت پاکستان کی مکمل ضمانت کے ساتھ اس میں بھر پور سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں معزز ممبرچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان نوید اقبال، سید افتخار علی شاہ،محمدانور جوائنٹ ڈائریکٹرر اکاونٹس اینڈ آڈٹ نیشنل سیونگز ملتان ریجن نے بطور ممبران ڈراء کمیٹی شرکت کی۔ سٹیٹ بنک کی طرف سے عدیل خان ڈپٹی چیف منیجر، فہیم ارشد اسسٹنٹ چیف منیجر،ملک محمد زبیر، نیشنل سیونگز انتظامیہ کی طرف سے ملک سجا د حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر) فراز علی نیشنل سیونگز آفیسراورد یگرافسران بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب میں کثیر تعدادمیں شائقین نے شرکت کی۔ رانا محمدمحسن علی پبلسٹی آفیسر نیشنل سیونگز، حنیف تبسم، محمد عماریاسر،محمد عدنان ود یگر ملازمین نے بھر پور شرکت کی۔