پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کو یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈز سے نوازا گیا

منگل 16 مئی 2023 16:30

پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ کو یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں 3 ایوارڈز سے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2023ء) پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز جیت لیے۔نمرہ بچہ تین انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ پولائٹ سوسائٹی، کملی، مس مارول کا حصہ رہی ہیں اور انہوں نے اپنی پرفارمنس سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی جانب سے یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہے جس پر انہوں نے 3 ایوارڈز کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی ہے۔

اپنی پوسٹ میں نمرہ بچہ نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی صلاحیتوں کو پہچانا اور انہیں ان اعزازات سے نوازا۔ فلم کملی پر فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ اور پولائٹ سوسائٹی پر فلم والاز چوائس ایوارڈسے نواز گیا جبکہ انہیں ایک ایوارڈ چیمپئننگ چینج پر بھی ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :