ملکی و غیر ملکی سطح پر کاروباری مواقعوں کے فروغ کیلئے پی آئی ٹی بی کا ٹیک انڈسٹری کے اشتراک سے BizLinks منصوبے کا آغاز

اتوار 21 مئی 2023 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2023ء) پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ملکی و غیر ملکی سطح پرکاروباری مواقعوں کے فروغ کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ نے ٹیک انڈسٹری کے اشتراک سے BizLinks منصوبے کا آغاز کر دیا۔ ارفع ٹاور میں منعقدہ تقریب کی صدارت پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں بزنس ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کیلئے خصوصی پورٹل (bizdev.pitb.gov.pk) بھی لانچ کیا گیا۔

اس موقع پر پاشا چیئرمین زوہیب خان، ڈائریکٹر جنرلز پی آئی ٹی بی وقار قریشی صائمہ شیخ' محمد وسیم بھٹی چیف ٹیکنالوجی آفیسر عادل اقبال سی ای او پی بی آئی ٹی جلال حسن سمیت ٹیک کمپنیاں بشمول انفو ٹیک، انباکس، نیکسٹ بریج اور دیگر شریک ہوئے۔ چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ یہ اقدام پی آئی ٹی بی کے نجی شعبے کے ساتھ اشتراک کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

متعلقہ عنوان :