فیصل آباد، 130سے زائد چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں لاکھوں کا مال وزر لوٹ لیا گیا

پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی

منگل 23 مئی 2023 11:20

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2023ء) فیصل آبادشہر اور گردونواح ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری، ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 130سے زائد وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال وزر لوٹ کر فرار ہو گئے، نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منٹگمری بازار میں عثمان سے نقدی‘ فون‘ جھنگ روڈ پر قاسم ضیاء‘ کوتوالی روڈ پر خاور‘ گول مسجد کے قریب عدنان رحمت سے نقدی‘ فون‘ لطیف چوک میں عدیل‘ شہباز شریف پارک کے قریب شہباز‘ فیض آباد میں وقاص‘ کبوتراں والا چوک میں احمد عبداللہ سے نقدی‘ فون چھین لیا گیا‘ گلشن پارک میں عادل اقبال سے 50ہزار روپے‘ فون‘ اعظم آباد میں محسن رضا سے ڈیڑھ لاکھ روپے‘ فون‘ نشاط آباد میں ناصر محبوب‘ مصطفی آباد میں انیس احمد‘ اصغر آباد میں آفاق احمد‘ عبداللہ پور کے قریب شفیق‘ ملک پور میں اعجاز انور سے نقدی‘ فون لوٹ لیا‘ شہباز نگر میں حبیب خالد‘ موٹروے پل کے قریب محمد سعید سے 58ہزار روپے‘ فون‘ غلام محمد آباد میں رفاقت علی کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات اور قیمتی سامان چور لے اُڑے‘ مانانوالہ کے قریب اشرف سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ فراز احمد سے نقدی‘ فون‘ بھائی والا کے نادر علی سے 42ہزار روپے‘ فون‘ نشاط آباد کے فخر حمید سے 30ہزار روپے‘ فون‘ عبدالحسیب سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ مدینہ یونیورسٹی کے چوک میں میر علی سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ ایڈن گارڈن کے عاصم شہزاد سے 40ہزار روپے‘ فون‘ ڈگری کالج کے قریب رضوان سے پرس چھین لیا‘ تیزاب مل چوک کے زاہد محمود‘ فیصل ہسپتال کے قریب منظور احمد‘ عبداللہ پور کے زین سے 20ہزار‘ فون‘ مدینہ ٹائون وائی بلاک کے قاسم‘ جلوی مارکیٹ کے زاہد‘ گٹ والا پارک کے قریب اسامہ شاہ‘ کشمیر پل کے قریب ظفر اقبال سے ایک لاکھ 32ہزار روپے‘ فون‘ قادریہ چوک میں رضوان کے بکڈپو کا صفایا کر دیا گیا‘ فوارہ چوک میں ملک امجد سے نقدی‘ فون‘ کریم ٹائون کے الیاس سے 22ہزار روپے‘ فون‘ ایوب کالونی میں سمیع اللہ‘ سمن آباد کے ضیاء سے 25ہزار روپے‘ فون‘ سنورا کالونی میں سلیم سے سوا لاکھ روپے‘ فون‘ 233 رب میں عدنان کے گھر‘ 243 رب میں عبدالحمید کے دفتر کا صفایا کر دیا‘ راشد لطیف سے نقدی‘ فون‘ سمیع اللہ سے نقدی‘ فون‘ کینال روڈ پر اسامہ سے 10ہزار روپے‘ فون‘ ٹی اینڈ ٹی کالونی کے جنید سے 70ہزار روپے‘ فون‘ عثمان ٹائون میں شاہد محمود سے پونے دو لاکھ روپے‘ فون‘ 215 رب میں اللہ دتہ کی دکان سے ایک لاکھ 80ہزار روپے کا سامان لے گئے‘ 215 رب میں جمیل احمد کے گھر سے واٹر پمپ چوری ہو گیا‘ 67 ج ب کے رضوان‘ 245 رب کے محمد جمعہ خاں‘ 39 ج ب کے اسلم‘ 77 ج ب کے غلام حسین‘ 70 ج ب کے آفتاب احمد سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ 67 ج ب کے عرفان کے گھر کا صفایا‘ 241 رب کے عباد علی کے گھر سے بکریاں‘ لاری اڈا کے قریب ذیشان اکرم سے نقدی‘ فون‘ 108 گ ب کے مدثر کا رکشہ چھین لیا‘ 39 گ ب میں ندیم کے گھر کے باہر سے بکرے‘ 435 گ ب میں کاشف کے ڈیرے سے مویشی‘ 77 گ ب کے عاصم کی موٹرسائیکل‘ 366 گ ب کے احسان سے 85 ہزار روپے‘ فون‘ 357 گ ب کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے مویشی‘ 103 رب کے عثمان بلال سے 53ہزار روپے‘ فون‘ 74 رب کی رضیہ بانو سے پرس‘ 266 رب کے رفیق سے 73ہزار روپے‘ فون‘ 60 رب کے ابوبکر سے 36ہزار روپے‘ فون‘ 97 رب کے فرمان علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 93 رب کے ممتاز احمد سے 78ہزار روپے‘ فون‘ 97 رب کے شاہد جاوید سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے‘ فون چھین لیا‘ 408 گ ب کے نعیم احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی ٹرک پر لوڈ کر کے لے گئے‘ 456 گ ب کے صادق سے نقدی‘ 455 گ ب کے نبیل سے موٹرسائیکل‘ 467 گ ب کے انور سے 95ہزار روپے‘ فون‘ 477 گ ب کے شہباز‘ 198 گ ب کے اکرم الحق‘ 135 گ ب کے لیاقت علی کی دکان کا صفایا کر دیا گیا جبکہ سول ہسپتال سے عثمان‘ باغ جناح سے اویس نواز‘ اے بی سی روڈ پر عبدالرحمن‘ شہباز ٹائون میں جواد‘ امین پور بازار میں نوید‘ افغان آباد میں مزمل‘ جناح کالونی میں عمر امجد‘ گلبرگ بی بلاک کے علی حسن‘ محلہ حسین آباد کے طلحہ‘ مدینہ آباد میں اسد‘ کلیم شہید پارک میں عمران‘ عزیز فاطمہ ہسپتال سے عرفان‘ تاج کالونی کے حفیظ شاہد‘ منصورآباد میں شہزاد احمد‘ ہریاں والا چوک میں عمار یاسر‘ سنہری ٹائون کے طالب حسین‘ جھال چوک کے عامر شہزاد‘ ڈی گرائونڈ سے آصف‘ کہکشاں کالونی کے عادل حسین‘ 204 چک کے طاہر محمود‘ مدینہ ٹائون کے عمران‘ گٹ والا پارک کے وقاص جعفر‘ کوہ نور پلازہ کے شاہ رخ‘ بدر منیر‘ وارث پورہ کے رمضان‘ اویس نگر کے ارسلان‘ رابعہ ہسپتال سے علی رضا‘ راجہ غلام رسول نگر کے عثمان‘ ستیانہ روڈ پر انجم ناز سے پرس چھین لیا‘ بخاری چوک میں محمد سعید‘ کچی آبادی کے ریاض‘ سرسیدٹائون سے شاہد‘ دلاور کالونی کے شہزاد‘ نثار کالونی کے کاشف علی‘ شیخانوالہ کے نواز‘ امین آباد میں قمر الزمان‘ دکن پارک کے شہباز‘ سہگل سٹی سے عاصم‘ امین پور بائی پاس کے شبیر احمد‘ 275 ج ب کے احمد ریاض‘ 172 گ ب کے اسامہ سے موٹرسائیکلیں‘ موٹرسائیکل رکشہ چھین لیا گیا‘ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کو پکڑ نہ سکی