ضلعی سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی کا جائزہ اجلاس منعقد

ہفتہ 27 مئی 2023 17:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) ضلعی سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی کا جائزہ اجلاس زیر ِصدارت عامر محمود چیمہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر ارشد شاہد، منور اقبال گوندل،خالد وحید پراچہ،ڈاکٹر نصراللہ، مہر غلام رسول، ساجد محمود،چوہدری افتخار سندھو، ملک فتح خان، محمد وارث کلیار، ملک ارسلان ظفر اور جنرل سیکرٹری ناصرگورائیہ، ذوالفقار ہاشمی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر محمود چیمہ نے کہا کہ سیاسی امور کمیٹیاں یوسی سطح تک بنائی جائیں اور امراء زون ایم این اے،ایم پی اے اور بلدیاتی اُمیدواروں کے نام آئندہ ماہانہ جائزہ اجلاس ضلعی سیاسی کمیٹی میں مکمل کر کے لائیں۔عامر محمود چیمہ نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ہم دستک مہم کو مزید فعال بنا کر ضلعی سطح پر اپنا ٹارگٹ پورا کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیدواران اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل پر نظر رکھیں اور ان کو حل کروانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں۔