y فاطمہ ثناء ایمرجنگ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی

اتوار 28 مئی 2023 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2023ء) فاطمہ ثناء ایمرجنگ ایشیاکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے،مقصد صرف ایونٹ میں شرکت کرنا نہیں اسے جیتنا ہے فاطمہ ثنائ کا مزید کہنا تھا کہ اس ٹیم میں کافی نوجوان بیٹرزموجود ہیں،ثناء میرسے کپتانی کے حوالے سے مشورہ کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

12 سی21 جون تک ہانگ کانگ میں ہونے والے ایمرجنگ ایشیا کپ میں ا?ٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستانی اسکواڈ کی تشکیل مارچ میں ملتان میں کیمپ میں ٹریننگ کے علاوہ پاکستان کپ ٹورنامنٹ کے ٹی ٹوئنٹی مرحلے میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر عمل میں آئی ہے۔فاطمہ ثنا 31 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 24ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نماندگی کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :