سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشتگرد ایف سی اور آرمی پر حملوں میں ملوث رہا، سی ٹی ڈی حکام

اتوار 28 مئی 2023 19:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2023ء) انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)نے کالعدم تنظیم کے خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حیدرآباد میں مکی شاہ روڈ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کے دہشت گرد تاج ملوک عرف خالد عرف حافظ پٹھان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر راڈ اور ہینڈ گرنیڈ پن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2012 میں ڈوگر، کرزئی میں ایف سی اور 2013 میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رہا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ مذہبی جنونیت رکھنے والا شخص ہے جب کہ اس کی ذمہ داری لوگوں کی ذہن سازی کرکے مذہبی جنونیت کو فروغ دینا اور دہشت گردی کے لئے تیار کرنا تھا۔حکام سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ہر طرح کا اسلحہ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس نے شہر میں د ہشت گردی کی افراتفری پھیلانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔