نیشنل گیمز 2023ء میں میپکو کھلاڑیوں نے ایک گولڈ میڈل سمیت سات میڈلز جیت لیے

اتوار 28 مئی 2023 22:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2023ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز 2023ء میں ایک گولڈ میڈل سمیت سات میڈلز جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان میپکو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل گیمز میں میپکو اتھلیٹ غزالہ رمضان نے 100میٹرریس میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک گولڈ میڈل حاصل کیا، واپڈا تائیکوانڈو ٹیم میں میپکو کے 2 مینز اور2 وویمنز کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھاکر 5سلور اور ایک براؤنز میڈل اپنے نام کیا۔

واپڈا تائیکوانڈو ٹیم کی کوچنگ کے فرائض بھی میپکوکے کوچ ناصر علی شاہ نے سرانجام دئیے۔ سپورٹس آفیسر رضیہ سلطانہ نے میپکو کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور میڈلز جیتنے پر شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :