دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیوز‘ ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل

ویڈیوز وائرل ہونے سے پولیس کی ساکھ متاثر ہونے پر ڈی پی او کا سخت نوٹس ‘ تمام اہلکاروں کو لائن حاضر کیا

اتوار 11 مئی 2025 19:00

دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیوز‘ ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار معطل
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار معطل کر دیئے گئے۔ضلعی پولیس سربراہ جواد اسحاق نے ایس ایچ او سید ایاز سمیت تمام سات اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے، یہ اہلکار سرکاری وردی میں دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا رہے تھے۔

(جاری ہے)

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد محکمہ پولیس کی ساکھ متاثر ہونے پر ڈی پی او نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام اہلکاروں کو معطل کر کے لائن حاضر کیا اور باقاعدہ چارج شیٹ بھی جاری کر دی۔ڈی پی او نے ڈیوٹی میں غفلت، غیر ذمہ داری اور محکمانہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے واقعہ کی مکمل انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اس نوعیت کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اہلکاروں کو سخت نظم و ضبط کا پابند بنایا جائے گا تاکہ فورس کی ساکھ اور عوامی اعتماد متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :