انڈرورلڈ سے دھمکیاں ملتیں تو میں بھی انہیں گالیاں دیتا تھا: بھارتی اداکارکا انکشاف

پیر 29 مئی 2023 21:42

انڈرورلڈ سے دھمکیاں ملتیں تو میں بھی انہیں گالیاں دیتا تھا: بھارتی ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) بالی وڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے بھی انڈرورلڈ سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران ایکشن ہیرو سنیل شیٹی نے انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں انھیں انڈر ورلڈ سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوچکی ہیں لیکن وہ ڈرنے کے بجائے اپنی بات پر قائم رہے اور مناسب جواب دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ وہ غلط نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

سنیل شیٹی نے بتایا کہ ہم ایک ایسے وقت میں ممبئی میں زندگی گزار رہے تھے جب ہر جگہ انڈر ورلڈ کا راج تھا اس دوران مجھے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں جن میں دھمکی دینے والا کہتا تھا کہ میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا لیکن میں بھی جواباً انھیں گالیاں دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہکہ مجھے پولیس والے کہتے تھے کہ آپ پاگل تو نہیں، آپ مسئلہ نہیں سمجھ رہے وہ بھڑک کر کچھ بھی کرسکتے ہیں تو میں انہیں کہتا تھا کہ میں نے کیا کیا ہے، میں غلط نہیں ہوں، آپ میری حفاظت کریں۔