Live Updates

پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی کا دباؤ تھا نہ مجھے ڈرایا دھمکایا گیا، ابرار الحق

میرا آئینی حق ہے سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نے کنارہ کشی کرلی ہے، لندن میں صحافیوں سے گفتگو

پیر 29 مئی 2023 22:09

پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی کا دباؤ تھا نہ مجھے ڈرایا دھمکایا گیا، ابرار ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والے گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی کا دباؤ تھا نہ مجھے ڈرایا دھمکایا گیا،میرا آئینی حق ہے کہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نے کنارہ کشی کرلی ہے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سے چھوڑنے کے اعلان پر آبدیدہ ہونے سے متعلق گلوکار ابرار الحق کا کہنا تھا میں Hنے پی پی ٹی آئی میں لیڈر شپ اور کارکنان دونوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، 13 سے 14 سال تک پی ٹی آئی کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے محبت تھی لیکن 9 مئی والا واقعہ ہوگیا اور میں چونکہ سیاست میں ملکی خدمت کیلئے آیا تھا جس کا موقع مجھے اب فی الحال دور دور تک کہیں نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

گلوکار نے کہا کہ میرا آئینی حق ہیکہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نے کنارہ کشی کرلی ہے۔ابرار الحق نے مزید کہا کہ مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی کا کوئی دباؤ نہیں تھا نہ ہی مجھے ڈرایا یا دھمکایا گیا، جو کیا اپنی مرضی سے کیا ہے ۔ گلوکار نے پارٹی سے علیحدگی کے بعد فی الحال کسی جماعت کو جوائن کرنے یا انتخابات لڑنے سے بھی انکار کردیا۔

قبل ازیں ابرارالحق نے علیم ڈار کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والے پروگرام میں پرفارمنس دی ۔ پروگرام میں شریک مہمانوں نے ابرار الحق کی خوبصورت آواز میں گانوں سے پھرپور لطف اٹھایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں چند افراد کو ابرار الحق سے بدسلوکی کے ساتھ پیش آتے ہوئے دیکھا گیا تاہم سکیورٹی گارڈز گلوکار کو وہاں سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات