ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرچکی ہوں، جلد دوبارہ نظر آؤں گی، کبریٰ خان

پیر 29 مئی 2023 22:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اور خوب رو اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ ڈیبیو دے چکی ہیں اور امید ہے کہ جلد دوبارہ ہالی ووڈ اسکرین پر نظر آئیں گی۔اداکارہ نے ایک نجی ٹی وی پرگرام میں گفتگو کرتے ہوے انکشاف کیا کہ وہ بہت جلد دوبارہ ہالی ووڈ اسکرین پر نظر آئیں گی۔

انہوں نے ہالی ووڈ میں اپنی ڈیبیو فلم کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے فلم دی کنورسیشن میں کام کیا تھا، جس میں انہوں نے ایک ایشیائی لڑکی کا کردار نبھایا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ لندن میں مقیم تھیں تو ان کے مینیجر مارکل فلیمنگزم کی کمپنی کے ذریعے مجھے مذکورہ کردار آفر ہوا تھا، فلم دی کنورزیشن میں میرا یہ کردار میرے لئے ہی لکھا گیا تھا کیونکہ ہر کوئی مجھے کہتا تھا کہ میں عام لڑکیوں کی طرح نہیں ہوں کیونکہ مجھے ویڈیو گیمز اور فائٹنگ گیمز کھیلنا بہت پسند تھا اس کے علاوہ ایڈوینچر اور کرائم فلمیں دیکھنا پسند تھیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس فلم میں بھی ایک ایسی ہی خاص ایشیائی لڑکی کی ضرورت تھی، میرے کردار کے لیے صرف ایک دن کی شوٹنگ رکھی گئی تھی، کیونکہ یہ ایک کیمیو تھا۔