میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں، ساحرلودھی

پیر 29 مئی 2023 23:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2023ء) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ میزبان ساحر لودھی نے کہا ہے کہ ہر جمعرات عامر لیاقت اور عمر شریف سے ملنے عبداللہ شاہ غازی کے مزار جاتاہوںجہاں دونوں دفن ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ساحر لودھی نے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت اور عمر شریف سے اپنے گہرے تعلقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف میرے استاد ہیں، میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے مرحوم معین اختر اور عمر شریف سے کام سیکھا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بہترین شو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عمر شریف نے میرا پروگرام دیکھ کر مجھے فون کیا اور میرے پروگرام کی تعریف کی اور بطور تحفہ 1ہزار روپے کا نوٹ بھی دیا۔