گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے 25رکنی وفد کا الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ

پیر 29 مئی 2023 21:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کے 25رکنی وفد نے الحمرا آرٹ میوزیم کا دورہ کیا۔ وفد کو میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھائے گئے اور انہیں بریف کیا گیا۔وفد نے اپنے دورہ الحمرا آرٹ میوزیم کو ثمر آور قرار دیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹرہورآرٹس کونسل محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا ہے کہ الحمرا کلچرل کمپلیکس (قذافی سٹیڈیم)میں آرٹ میوزیم نئی نسل کے آرٹسٹوں کے لئے نئی سوچ،نئے ولوے کا موجب ہے، ہمارا مصور بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،فن پارے اعلی انسانی اقدار کو معاشرے میں پنپنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمرا آرٹ میوزیم تاریخی درسگاہ کی حیثیت رکھتاہے،مصوری کاشعبہ معاشرہ کو خوبصورت بنانے میں کلیدی کردار ہے، نئی نسل کے مصوروں کوعالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں کے کام سے ہم آہنگ کرنے کے لئے یہ پلیٹ فارم اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہاہے۔

(جاری ہے)

یہ فن پارے آج الحمرا آرٹ میوزیم میں آویزاں میں جو انسانی سوچ کو وسعت عطا کررہے ہیں۔عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹوں عبدالرحمن چغتائی،استاد اللہ بخش،صادقین،شاکرعلی،ایس صفدر،حنیف رامے،شمزا،احمد پرویز،کولن ڈیوڈاوراسلم کمال کے فن پارے میوزیم کی زینت ہیں۔

میر ی کترینا، کامل خان،ممتاز،انا مولیکا احمد،سعید اختر،زبیدہ آغا،خالد اقبال جیسے مستند مصور کاکام بھی اس میوزیم کا اثاثہ ہیں۔فنون لطیفہ سے محبت رکھنے والوں کے پیش نظر الحمرا آرٹ میوزیم کا ورچوئل ٹور الحمرا کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :