Live Updates

گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری

ملک و ملت کی سلامتی، ترقی و خوشحالی ، افواجِ پاکستان کی عظمت، استحکام اور سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا ء

بدھ 30 اپریل 2025 20:30

گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری دی ، اس موقع پر گورنر سندھ نے گہرے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے مزارِ اقدس کا اندرونی حصہ خصوصی طور پر کھولا گیا، گورنر سندھ کی جانب سے ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں، گورنر سندھ نے افواجِ پاکستان کی عظمت، استحکام اور سپہ سالار جنرل حافظ سید عاصم منیر کی کامیابی کے لیے بھی خصوصی دعا کی، گورنر سندھ نے زائرین میں مٹھائی بھی تقسیم کی ، انہوں نے رواداری، محبت اور خدمتِ خلق کی اعلیٰ روایت کے تسلسل کو بھی جاری رکھا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ اپنے دورہ ترکیہ کے دوران گورنر استنبول سے ملاقاتنبھینکریںنگے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات