م*چمن شہر کی مجموعی صفائی ستھرائی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا،اسماعیل ابراھیم

1 صاف اور شفاف پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اور شہر سے نکاسی آب اور کوڑا کرکٹ دور لیجانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر چمن

منگل 30 مئی 2023 00:00

/چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2023ء) ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراھیم سے چیرمین میونسپل کارپوریشن حاجی حبیب اللہ اچکزئی کی سربراہی میں حاجی نصیب اللّٰہ اچکزئی حاجی لالو خان اچکزئی اور دیگر وفد نے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابراہیم اورچیرمین میونسپل کارپوریشن حاجی حبیب اللہ اچکزئی کے درمیان چمن شہر کے بنیادی مسائل کے حل سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے،انہوں نے کہا کہ چمن شہر کی مجموعی صفائی ستھرائی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا صاف اور شفاف پانی کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اور شہر سے نکاسی آب اور کوڑا کرکٹ دور لیجانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ہمارے صوبے کی پیشتر آبادی دیہاتوں میں رہتی ہے اور چونکہ بلوچستان ایک وسیع و عریض رقبے پر پھیلا ہوا صوبہ ہے جسکی وجہ سے ہمیں تعلیم صحت گیس بجلی روڈز کو بنانے اور فراہم کرنے کے لیے بہت بڑے پیمانے پر وفاقی حکومت ڈونرز آرگنائزیشن اقوام متحدہ اور صوبائی حکومت کی سرپرستی میں نہ صرف چمن کو بلکہ پورے صوبہ کو مالی معاونت و امداد کی اشد ضرورت ہے لیکن اس وقت ہمارا ملک اقتصادی اور معاشی طور پر کمزور ہے جس کی وجہ سے ہم تمام حل طلب مسائل کو کسی حد تک قابو کرنے میں کمزور ہیں لیکن ان کے حل کے لیے ہم اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جن اقوام میں مستقل مزاجی استقامت ہمت جرآت عظمت و بہادری اور عزم موجود ہو وہ تمام تر مسائل کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مشکلات کو قابو کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں لیکن اس کے لیے بحیثیت قوم ہمیں مستقل مزاجی اور استقامت کے ساتھ ساتھ بھرپور محنت و لگن سے کام کرنا پڑے گا حکومت کے لیے قلیل اور منتشر ابادی کو جدید بنیادیں فراہم کرتا خاصا مشکل کام ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی نے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ معاشی نظام کی استحکام صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کو تمام ضروری سہولیات اور مواقع کی فراہمی سے مشروط ہے جس کیلئے موجود ہ صوبائی حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں اس موقع پر وفد نے ڈپٹی کمشنر چمن کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارا علاقہ پانی تعلیم صحت بجلی اور صاف پانی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ڈی سی نے وفد کے تمام مسائل اور مشکلات کو غور سے سنیے کے بعد ان کی تمام مسائل کے حل کے لیے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ اکاؤنٹ افسربشیر احمد بھی موجود تھی