Live Updates

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور ایم پی اے کیخلاف فوجی عدالت میں کارروائی کا فیصلہ

سابق ایم این اے سلیم الرحمان اور سابق ایم پی اے فضل حکم یوسفزئی کے پر تھانہ سیدو شریف میں انسدادِ دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج ہے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 31 مئی 2023 22:59

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور ایم پی اے کیخلاف فوجی عدالت میں کارروائی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 31 مئی 2023ء) حکومت نے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے اور ایم پی اے کیخلاف فوجی عدالت میں کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سابق ایم این اے سلیم الرحمان اور سابق ایم پی اے فضل حکم یوسفزئی کے پر تھانہ سیدو شریف میں انسدادِ دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج ہے۔ دونوں رہنماؤں کو مقدمے میں گرفتار کرنے کے بعد انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جب ان دونوں کو جیل بھیجا جائے، تو پھر آرمی ایکٹ کے تحت ان کو فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے لئے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کو درخواست دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق عدالتی منظوری کے بعد جیل حکام ان کو فوجی عدالت میں کارروائی کے لئے فوج کے حوالے کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان دونوں رہنماؤں نے چیف آف آرمی سٹاف کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو کی تھی، اور پاکستان کو جلانے کی بات کی تھی، جس پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان دونوں کے خلاف فوجی عدالت میں کارروائی کی جائے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام کریں گے۔

9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ایبٹ سے تعلق رکھنے والے 3 ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے ملٹری کورٹ کے حوالے کردیا۔ ملزمان نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ نعری بازی اور روڈ بند کر رکھا تھا، اور ان کے خلاف تھانہ کینٹ میں دہشت گردی کا مقدمہ درج تھا۔ ملزمان میں عبدالرحمان ولد مشتاق جھنگی، محمد فیصل ولد ارشد کنج ایبٹ آباد اور یاسر امان ولد امان الله پارہ چنار شامل ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات