صنعتی شعبے کا روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، سید نوید قمر

جمعرات 1 جون 2023 01:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2023ء) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے کا روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، اس شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے بات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے صنعت کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات ٹی ڈاپ کے صدر دفتر میں ہوئی اس موقع پر گیس کی فراہمی پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے بات کرونگا، صنعتی شعبے کا روزگار فراہمی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل گیس فراہم کی جائے گی ۔ صنعت کاروں نے گیس قلت کا دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔