مصنوعی ذہانت کے کمالات، ڈچ وزیر اعظم چیٹ جی پی ٹی ٹول کی مدد سے اپنی تقریر تیار کرنے لگیں

جمعہ 2 جون 2023 12:18

مصنوعی ذہانت کے کمالات، ڈچ وزیر اعظم چیٹ جی پی ٹی ٹول کی مدد سے اپنی ..
کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) دنیا تیزی کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی طرف بڑھ رہی ہے اور اس کے اثرات آج بھی سامنے آ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کا کچھ حصہ خود نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے مقبول عالمی پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی چیٹ بوٹ کی مدد سے لکھا تھا۔خیال رہے کہ چیٹ جی پی ٹی ایک کمپیوٹر پروگرام ہے جو روز مرہ مواد کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے نقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی سیاست دان فریڈرکسن نے کے روز ڈنمارک کے پارلیمانی سال کے اختتام پر خطاب کے دوران کہا کہ وہ مصنوعی ذہانت کی اہمیت کی طرف اشارہ کرنا چاہتی ہیں، جو کہ اس وقت پہلے سے ہی نمایاں ہے۔

(جاری ہے)

فریڈرکسن نے کہا کہ یہ دلچسپ اور خوفناک دونوں ہے۔ AI کیا کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیکنڈوں میں، وہ متن لکھ سکتا ہے، یونیورسٹی کی اسائنمنٹ کو حل کرسکتا ہے، رپورٹ تیار کرسکتا ہے، یا اتنا یقین سے کر سکتا ہے کہ بہت کم لوگوں کو یقین ہو گا کہ اس کے پیچھے کوئی انسان نہیں بلکہ ایک روبوٹ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اب مستقبل نہیں رہی۔ یہ موجودہ دور کی ایک حقیقت ہے۔یہ ہمارے معاشرے کو بدل دے گا - اس حد تک کہ ہم اسے ابھی تک نہیں سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :