Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر

ہفتہ 10 مئی 2025 18:53

آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2025ء)آپریشن بنیان مرصوص(آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کر دیا اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات