Live Updates

پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان

اسٹاک مارکیٹ کے 13 بڑے شعبوں میں سے 12 شعبے شدید مندی کا شکار ہو چکے ہیں،رپورٹ

ہفتہ 10 مئی 2025 17:37

پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
اسلام آباد/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء) پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار)کے تحت جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیتوں کو چیلنج کیا بلکہ اب بھارتی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید بیچینی کی فضا ہے، اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریبا 0.5 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ پورے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.3 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات