Live Updates

ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع

ہفتہ 10 مئی 2025 16:56

ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)امریکہ کی جانب سے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ مذاکرات کرنا نہایت مشکل ہے۔ یہ بات امریکی ذرائع کے حوالے سے سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے فلوریڈا میں واقع اپنے نجی کلب میں چند اہم عطیہ دہندگان سے ملاقات کے دوران، صدر ٹرمپ نے یوکرین میں جاری روسی جنگ کو ختم کرنے کی دشواری کا ذکر کیا۔ اس ملاقات میں موجود بعض افراد کے مطابق، انھوں نے واضح طور پر کہا کہ پوتین کے ساتھ بات چیتانتہائی مشکل" ہے کیوں کہ وہ سب کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات