بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا

پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کیلئے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا‘فوجی اڈوںکو نقصان پہنچا،اعترافی بیان

ہفتہ 10 مئی 2025 14:56

بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان کی جوابی کارروائی پر بھارتی فوج کا بڑا بیان سامنے آگیا، بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا۔بھارتی فوج کے مطابق پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی دراندازیاں کرنے کی کوشش کی۔بھارتی فوج نے کہاکہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کیلئے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔

(جاری ہے)

اعترافی بیان میں بھارتی فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمارے بیسز پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کردی اور آپریشن بنیان المرصوص شروع کردیا۔بھارت میں ایئر بیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج، پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اڑی‘، سپلائی بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کر دیے گئے۔