Live Updates

پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب

امریکہ کا بھارتی دعووں پر انٹیلی جنس شواہد کی تصدیق سے انکار، پاکستان آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے، ٹمی بروس

جمعہ 9 مئی 2025 22:12

پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2025ء) پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ، امریکہ نے بھارتی دعووں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر تے ہوے کہا ہے کہ پاکستان آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔ بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگانا اس کا پرانا کھیل ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہو گیا اس کا ثبوت امریکہ کا حالیہ غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ نے بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیدیا ۔ ترجمان امریکی خارجہ ٹمی بروس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں ہم ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں۔ ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا ہے ،اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مطالبے کو امریکہ کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات