فرانس کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا جنگل راج ختم کرنے کیلئے بڑا اقدام

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو روایتی میڈیا کے اشتہاری قوانین کا سامنا کرنا پڑیگا ، غیرملکی میڈیا

جمعہ 2 جون 2023 14:43

فرانس کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا جنگل راج ختم کرنے کیلئے بڑا اقدام
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) فرانس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا جنگل راج ختم کرنے کے لیے قید و جرمانے کا قانون منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون کا مقصد مصنوعات کی غیر ضروری تشہیر کو روکنا، جوئے اور قسمت آزمائی کے کھیلوں کے خلاف کریک ڈان ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو روایتی میڈیا کے اشتہاری قوانین کا سامنا کرنا پڑیگا۔

متعلقہ عنوان :