انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پرنظرِثانی کا فیصلہ

کم عمر بچوں کو جنسی تعلیم سے تحفظ فراہم کیا جائے گا، سیکرٹری ایجوکیشن گیلن کیگن

جمعہ 2 جون 2023 14:43

انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پرنظرِثانی کا فیصلہ
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2023ء) انگلینڈ کے اسکولوں میں جنسی تعلیم کے نصاب پر نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن گیلن کیگن کا کہنا تھاکہ کم عمر بچوں کو جنسی تعلیم سے تحفظ فراہم کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کے خدشات درست ہیں کہ اسکولوں میں جنسی تعلیم سے متعلق نامناسب اسباق پڑھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :