9 مئی واقعات، اداکارسلمان ثاقب شیخ عرف مانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

مجھے توجہ اپنی فیملی کو دینی چاہئے ،میرے دونوں بچوں کے رزلٹ اچھے نہیں آئے اور اس کی وجہ میں ہوں،اداکار

ہفتہ 3 جون 2023 18:30

9 مئی واقعات، اداکارسلمان ثاقب شیخ عرف مانی کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) اداکار سلمان ثاقب شیخ عرف مانی نی9مئی کے واقعات کے بعد سیاست چھوڑ کر توجہ بچوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مانی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ میرا تعلق حلقہ این اے251کراچی گلشن اقبال سے ہے، میرا بطور اداکار، میزبان اور پروڈیوسر شوبز انڈسٹری سے تعلق ہے،ماضی میں کئی سیاسی جماعتوں سے بھی تعلق رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں جو کچھ ملک میں ہوا اس کے بعد میں نے سوچا ہے کہ مجھے اپنی ساری توجہ اپنی فیملی کو دینی چاہئے کیونکہ میرے دونوں بچوں کے رزلٹ اچھے نہیں آئے اور اس کی وجہ میں ہوں۔انہوں نے کہاکہ میں بچوں پر توجہ دینے کے بجائے ہر وقت سیاست کرنے میں لگا رہا،9مئی کو اپنے گھر پر ہی تھا،میں نے کچھ بھی نہیں کیا مگر اس کے باوجود میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کر رہا ہوں۔