جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے دو مجوزہ نام سامنے آگئے،حتمی فیصلے رواں ہفتے متوقع

عوام دوست پارٹی ،پاکستان انصاف پارٹی کے ناموں پر غور ،دیگر نام بھی زیر غور آئے تھے الگ سیاسی جماعت یا گروپ کی صورت میں کسی جماعت کی حمایت کی جائے اس پر بھی مشاورت جاری ہے ‘ ذرائع

اتوار 4 جون 2023 14:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کیلئے 2 مجوزہ نام سامنے آگئے ہیں جن میں عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے نام شامل ہیں تاہم فی الحال اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کے لئے متعدد نام زیر غور آئے جن میں دو مجوزہ ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب یہ مشاورت بھی جاری ہے کہ الگ سیاسی جماعت بناکر کردار ادا کیا جائے گروپ کی صورت میں کسی صورت کی حمایت کی جائے اور اس حوالے سے گروپ میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے رواں ہفتے حتمی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے ۔